7 مارچ 2013 - 20:30

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست اب تجربات برداشت نہیں کرسکتی اور عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ ان پر حکومت کا حق کس کو ہے۔

ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نے جمعرات کو اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں الوداعی عشائیے سے خطاب میں پانچ سالہ مقررہ مدت کامیابی سے مکمل کرنے پر تمام اراکین کو مبارکباد پیش کی۔انہوں کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب ایک منتخب حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے بعد آئینی طور پر انتقال اقتدار کریگی۔راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو ستائیس فروری کو خط لکھ کر نگراں وزیراعظم کے لیے نام تجویز کرنے کا کہا تھا۔ آج تک انہیں وہ نام نہیں مل سکے۔ انہوں نے میڈیا میں تو اپوزیشن کے تجویز کردہ نام سنے ہیں مگر انہیں اپوزیشن لیڈر نے باقاعدہ خط لکھ کر آگاہ نہیں کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار کی پرامن اور جمہوری انداز میں منتقلی تاریخی موقع ہوگا۔ ملکی سیاست اب تجربات برداشت نہیں کرسکتی۔ جمہوری عمل کا تسلسل اور ملکی سلامتی شفاف انتخابات سے وابستہ ہے۔راجا پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اپوزیشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲